Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2024 05:55pm

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی آگئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3021 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 03 ہزار 220 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 452 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہونے سے 2381 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب پیر کے روز ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 2750 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے کی کمی سے 2357.88 روپے کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں

سونے کی مقامی و عالمی قیمتوں میںاضافہ

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا سستا ہونےلگا

Read Comments