Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا سستا ہونے لگا

عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاؤ نیچے آگیا
شائع 18 اپريل 2024 02:53pm

ملک میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد آج نیچے آگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 200 کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1458 روپے کم ہو کر مارکیٹ میں 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہوکر 2395 فی اونس ہوگیا ہے۔

bullion rates

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD