دانیہ شاہ نکاح کے بعد منظر عام پر آگئی، ویڈیو وائرل

دانیہ شاہ نے حال ہی سوشل میڈیا پر اپنے وکیل سے شادی کی خبروں کے حوالے سے توجہ حاصل کی تھی
اپ ڈیٹ 03 اگست 2024 07:01pm

عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے جہاں حال ہی میں شادی کے حوالے سے میڈیا کی توجہ حاصل کی وہیں اب دانیہ کے نکاح کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ اور وکیل شہزاد احمد کی شادی کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی، وہیں اب سوشل میڈیا پر دانیہ کی ویڈیو میں انہیں عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔

18 سالہ دانیہ شاہ نکاح کے موقع پر اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ موجود تھیں، جہاں ہاتھوں میں پھول تھامے اور عروسی لباس پہنے اور شوہر کو سیاہ لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ دانیہ عامر لیاقت سے شادی، پھر طلاق اور جائیداد کا تنازع کے باعث وائرل تھیں تاہم اب دانیہ اپنی دوسری شادی کے حوالے سے توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیا شاہ نے شادی کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کردی

جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دانیہ شاہ کی والدہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ دانیہ کو بوسا دیتی دکھائی دیں، ساتھ ہی اپنے نئے داماد کو بھی پیار کرتی دکھائی دیں۔

عامرلیاقت کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی دانیہ شاہ کی درخواست مسترد

دوسری جانب ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دانیہ کے دوسرے شوہر شہزاد احمد کو اہلیہ کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ویڈیو میں آخری تک تھامے ہوئے تھے۔

Read Comments