Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیا شاہ نے شادی کرلی

نیا شوہر وراثت کیس میں دانیا کا وکیل تھا
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 11:21am

معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ اور ٹک ٹاک دانیا شاہ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ دانیا شاہ کے ساتھ چند ماہ قبل نکاح کرلیا ہے۔

دانیا شاہ نے اپنی پوسٹ میں مذکورہ شخص کی شناخت حکیم شہزاد کے نام سے کی ہے۔ حکیم شہزاد نے ویڈیو میں کہا کہ وہ یہ بات اس لیے بے نقاب کررہے ہیں اور دوستوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ بھی نہ ڈریں۔ اس کے بعد دانیا شاہ نے مخاطب ہو کر تصدیق کی کہ ’یہ بات بالکل درست ہے‘۔

واضح رہے کہ دانیا شاہ کا نیا شوہر وراثت کیس میں دنیا کا وکیل تھا جس کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”فیس بک“ پر ایک ویڈیو زیرِگردش تھی جس میں دانیہ شاہ کو اپنے وکیل کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ وکیل نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ دانیہ نے انہیں وراثت کا کیس لڑنے کیلئے دو کروڑ روپے دیے ہیں۔

41 سکینڈ پر مشتمل ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’شادی کے وقت ان کی زندگی میں بہت سے مسائل چل رہے تھے جس کی وجہ سے شادی خفیہ رکھی‘۔

عامر لیاقت کے انتقال پر ان کی تیسری اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

دانیا نے کہا کہ انہیں ایک ایسے شخص کی تلاش تھی جو ان کی مدد کرسکے اور دیکھ بھال کرسکے، حکیم شہزاد نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور خوش اخلاق ہیں۔

دانیا نے مداحوں سے بھی ان کی شادی شدہ زندگی کی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔

@dania_shah_real

#Daniashah #foryou #CapCut @Dania_shah_Real0 @Dania shah @Hakeem Shahzad loha paar @masooma zahra Alhamdulillah mera nikh hogya❤️

♬ original sound - {Dania} {Shah} {Real}🔹

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کی ازدواجی زندگی تنازعات کا شکار بنی، دانیہ شاہ نے مبینہ طور پر عامر لیاقت کی متنازع اور نازیبا ویڈیو لیک کیں، جس کے بعد عامر لیاقت مشکل میں دکھائی دیئے۔ ایک موقع پر انہوں نے دانیا کو معاف کرنے کا اعلان بھی کیا لیکن جلد ہی تنہائی میں ان کی موت ہوگئی۔

بعدازاں عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیا شاہ نے اُن کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے وکیل کی خدمات دو کروڑ روپے میں حاصل کرلی تھیں۔

یاسر شامی پر عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

بعدازاں ایک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیوز وائرل کا نیا تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور اس کیس میں ایف آئی اے کی تفتیشی افسر نے ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کو بے گناہ قرار دے دیا تھا۔ ایف آئی اے نے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں پیش کردیا ایف آئی اے کے مطابق یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں ملے ہیں۔

Dania Shah

Dr Amir Liquat