حدیقہ کیانی کی زندگی بھر نہ رونے کی وجہ آپ کو جذباتی کردے گی
پاکستان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی نہیں روتی ہیں اور اس کے پیچھے ایک افسوسناک وجہ بھی ہے۔
حدیقہ حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں مہمان بنیں ، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی سنجیدہ پہلو پر بات کی۔
حدیقہ نے بتایا کہ سوائے ڈراموں کی عکس بندی کے وہ روتی نہیں ہیں اور اس کے پیچھے ایک بہت بڑی وجہ چھپی ہوئی ہے۔
’میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو‘، یاسر نواز کی فضا علی سے التجا
انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ انتقال سے پہلے 17 سال بستر پر رہی تھیں۔ تب انہیں یہ سیکھنے کو ملا کہ کتنی مشکلات کے باوجود انسان کو مضبوط رہنا پڑتا ہے۔
انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، جب آپ کو اپنی ماں کو بیٹی کی طرح پالنا پڑے، تو آپ خود بخود مضبوط بن جاتے ہیں۔ آپ رو نہیں سکتے، کیونکہ جب آپ کی زندگی کا ایک اہم ستون آپ کی نظروں کے سامنے بستر پر ہوتا ہے تو آپ کیسے کمزور پڑ سکتے ہیں۔
حدیقہ کا ماننا ہے کہ ان 17 سالوں میں انہوں نے اپنی والدہ کی دن رات خدمت کی اور کبھی بھی اپنی جذباتی کمزوری ظاہر نہیں کی۔ اس وقت کا کرب اور ذمہ داری ان کی طاقت بن گئی۔
حدیقہ نے مزید کہا کہ البتہ ڈراموں میں کام کرتے ہوئے انہیں اپنے اندر کے جذبات کو آزادی سے باہر نکالنے کا موقع ملا۔ جس نے ان کے سالوں سے چھپے اندر کے غبار کو باہر نکال دیا۔
2025 میں اولاد پانے والے بولی وُڈ کے خوش نصیب ستارے
یاد رہے کہ حدیقہ کیانی پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی موسیقی کی وجہ سے بلکہ اپنے اداکاری کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔
دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ پر محیط ان کی آواز اور موسیقی نے پہلے ہی مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہوئی تھی اور اب ‘رقیب’ سے اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز کر کے انہوں نے کامیابی کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔