اپ ڈیٹ 14 فروری 2026 02:42pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے سے زائد اضافے کا امکان

پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ابتدائی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت 4 روپے 39 پیسے، ڈیزل 5 روپے 40 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کرے گا۔ اس حوالے سے توقع ہے کہ رمضان المبارک سے قبل یہ اضافہ صارفین پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال سکتا ہے۔

اوگراکل سمری وزارت کو بھجوائے گی،وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی،وفاقی حکومت ریونیو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

Read Comments