سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولے کی نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟
پاکستان میں صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3,900 روپے اضافے کے بعد 475,962 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3,343 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 60 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی 70 روپے اضافے کے بعد 7,524 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 60 روپے بڑھ کر 6,450 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4,533 ڈالر فی اونس ہو گئی، جبکہ چاندی 0.9 ڈالر اضافے کے ساتھ 70 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ دو روزہ کمی کے بعد عالمی و مقامی مارکیٹوں میں یہ اضافہ سونے کی طلب اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ عالمی منڈی کے زیر اثر آج بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
