پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 15 فیصد کمی کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔
خطے میں میں جنگ بندی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر شروع کر دیا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم انڈسٹری کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کمی کا براہِ راست اثر پیٹرول کی قیمت پر 60 سے 70 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی صورت میں پڑ سکتا ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی تقریباً 110 روپے تک کمی متوقع ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تفصیلی جائزہ جاری ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کریں گے۔