عراق: کرد خواتین جنگجوؤں کی ٹریننگ
.
عراق کے خودمختار کرد علاقوں میں مقیم ایرانی کرد جنگجو برسوں سے ایران میں خودمختاری کی جدوجہد کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ کردستان فریڈم پارٹی (پی اے کے) سے تعلق رکھنے والی ایرانی کرد خواتین جنگجو عراقی شہر اربیل کے قریب ایک عسکری اڈے پر قائم تربیتی مراکز میں مردوں کے ساتھ عسکری تربیت حاصل کر رہی ہیں تاکہ وہ اپنے ٹھکانوں کے دفاع اور ممکنہ کارروائیوں میں حصہ لے سکیں۔ عراق میں پناہ لینے والے یہ کرد ایرانی دباؤ اور سرحد پار حملوں کے خطرات کے باوجود اپنی تنظیم اور تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Read Comments