سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ کہاں تک پہنچ گیا؟

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے
شائع 14 اپريل 2026 01:41pm

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتیں مسلسل نئی ریکارڈ سطحوں کو چھو رہی ہیں۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 776 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Read Comments