سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں 53 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 660 ڈالر کا ہو گیا
شائع 11 مئ 2026 03:58pm

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور مسلسل تیسرے روز بھی سونا سستا ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روہے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 53 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 660 ڈالر کا ہو گیا۔

دوسری جانب آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 8513 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Read Comments