پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 11 ڈالرکم ہونے سے فی اونس سونا 4690 ڈالر کا ہو گیا
شائع 13 مئ 2026 04:07pm

عالمی منڈی میں ہونے والی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ گر گئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کے نرخ 1100 روپے فی تولہ کم ہو گئے ہیں جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے تولہ ہو گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 11 ڈالرکم ہونے سے فی اونس سونا 4690 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونا 4100 روپے مہنگا ہوا تھا، آج سونے کے نرخ میں دوبارہ کمی ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ، چاندی 231 روپے مہنگی ہونے سے فی تولہ قیمت 9136 روپے ہوگئی ہے۔

Read Comments