نوشکی فائرنگ: اسسٹنٹ پروفیسر اور معروف شاعر غمخوار حیات جاں بحق

نامعلوم مسلح افراد نےاُنہیں کلی مینگل کے قریب نشانہ بنایا
شائع 16 مئ 2026 12:50pm

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف براہوی شاعر اور اسسٹنٹ پروفیسر محمد خان عرف غمخوار حیات جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر اور معروف براہوی شاعر محمد خان عرف غمخوار حیات جاں کو کلی مینگل کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد واردات کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ایس پی سلیم شاہوانی کے مطابق پروفیسر غمخوار حیات کے قتل کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد خان عرف غمخوار حیات براہوی زبان کے معروف شاعر تھے اور علمی و ادبی حلقوں میں انہیں خاص مقام حاصل تھا۔

Read Comments