ملک بھر میں سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کے اضافے سے 4548 ڈالرز فی اونس ہو گیا
شائع 18 مئ 2026 02:31pm

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے کا ہوگیا.

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے توانائی کی درآمدی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ یورو سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر مضبوط ہونے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات عالمی بلین مارکیٹوں پر مرتب ہورہے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کے اضافے سے 4548 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

Read Comments