نیویارک ریلی میں ٹرمپ کے خلاف نعرے، صدر طیش میں آگئے

صدر کی تقریر کے دوران متعدد افراد نے شور شرابا کرتے ہوئے “ٹرمپ کو یہاں سے نکال دو” جیسے نعرے لگائے
شائع 23 مئ 2026 09:01am

امریکی ریاست نیویارک میں ایک سیاسی ریلی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید احتجاج اور نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔ تقریر کے دوران متعدد بار شرکاء نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے، جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا جبکہ صدر ٹرمپ بھی ایک موقع پر غصے میں آ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں منعقدہ ریلی کے دوران کچھ شرکاء نے ’’ٹرمپ کو یہاں سے نکال باہر کرو‘‘ کے نعرے لگائے اور تقریر کے دوران بار بار شور شرابہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق کئی افراد نے صدر ٹرمپ کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی اہلکار فوری متحرک ہو گئے۔

اس دوران صدر ٹرمپ احتجاج کرنے والوں پر برہم دکھائی دیے اور ایک شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’جاؤ، گھر جاؤ اپنی ماں کے پاس۔‘‘

ریلی میں احتجاج اور نعرے بازی کے باعث کچھ دیر کیلئے بدنظمی کی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو تقریب سے باہر نکال دیا جس کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر دوبارہ جاری رکھی۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکا میں صدارتی سیاست ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ مختلف ریاستوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

Read Comments