اڈیالہ جیل کی وین سے فرار مزید تین قیدی گرفتار

چار ملزمان گزشتہ روز موقع پر پکڑے گئے تھے، روپوش ملزمان کی تعداد 7 رہ گئی
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2026 11:08am

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کی قیدی وین سے فرار ہونے والے حوالاتیوں میں سے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے والے مفرور حوالاتیوں کی تعداد 8 ہو گئی، جبکہ 6 ملزمان اب بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت وہاب کے نام سے ہوئی ہے، جسے گرفتار کرنے کے بعد تھانہ سہالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چکیاں کہوٹہ روڈ پر قیدیوں کو منتقل کرنے والی وین سے مجموعی طور پر 14 حوالاتی فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 8 مفرور حوالاتیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی 6 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب قیدی وین سے حوالاتیوں کے فرار کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں درج کیا گیا ہے، جس میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر پانچ پولیس اہلکاروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Read Comments