سونے کی آج پھر لمبی چھلانگ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 459 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 122 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 185 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے براہِ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
