ملک بھر میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 111 ڈالر کی سطح پر آگیا
شائع 11 جولائ 2026 04:02pm

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 11 سو روپے مہنگا ہو گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے کا ہو گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 462 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 540 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 111 ڈالر کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 100 ڈالر پر آ گیا تھا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے اور 10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے کا ہو گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی مالیاتی رجحانات کے باعث سونے کی قیمتوں میں آئندہ بھی اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے، اس لیے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو خریداری سے قبل مقامی اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات پر نظر رکھنی چاہیے۔

Read Comments