اسرائیل کے شدید حامی اور پاکستان مخالف امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم انتقال کر گئے

امریکی سیاست میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک فعال کردار ادا کیا
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2026 03:28pm

اسرائیل کے مضبوط حامی اور پاکستان کے حوالے سے سخت مؤقف رکھنے والے سینئر ریپبلکن رہنما و امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے دفتر کے مطابق وہ مختصر اور اچانک علالت کے بعد ہفتہ کی شام انتقال کر گئے، جبکہ اہل خانہ نے عوام سے دعاؤں کی درخواست اور نجی زندگی کے احترام کی اپیل کی ہے۔

سینیٹر لنڈسے گراہم کے دفتر نے اتوار کو جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 11 جولائی کی شام مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

بیان کے مطابق اہل خانہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے اور ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

لنڈسے گراہم امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ وہ 2003 سے امریکی سینیٹ میں جنوبی کیرولائنا کی نمائندگی کر رہے تھے، جبکہ اس سے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن بھی رہ چکے تھے۔

![](

Statement from the Office of U.S. Senator Lindsey Graham (R-South Carolina). pic.twitter.com/CQ5yVvqTH1

— Lindsey Graham (@LindseyGrahamSC) July 12, 2026

)

قومی سلامتی، دفاع اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان کی رائے کو امریکی سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت حاصل تھی۔ وہ امریکی فضائیہ کے ریزرو افسر بھی رہے اور سینیٹ کی متعدد اہم کمیٹیوں میں خدمات انجام دیتے رہے۔

لنڈسے گراہم اسرائیل کے مضبوط حامی سیاست دانوں میں شمار ہوتے تھے اور مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کی حمایت میں کھل کر مؤقف اختیار کرتے رہے۔ پاکستان کے حوالے سے بھی وہ مختلف مواقع پر دہشت گردی، افغانستان اور سکیورٹی امور پر سخت بیانات دیتے رہے، جن پر اسلام آباد نے کئی بار اختلاف اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ وہ حال ہی میں یوکرین کے دورے سے بھی واپس آئے تھے۔

اپنے طویل سیاسی کیریئر کے دوران انہوں نے عراق، افغانستان، یوکرین اور مشرقِ وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں میں فعال کردار ادا کیا۔ 2016 میں انہوں نے ریپبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے لیے بھی انتخاب لڑا، تاہم بعد ازاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی سیاسی اتحادیوں میں شامل ہوگئے اور ان کی متعدد داخلی و خارجہ پالیسیوں کی حمایت کرتے رہے۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مختلف سیاسی رہنماؤں، سینیٹرز اور اراکین کانگریس نے ان کی طویل پارلیمانی خدمات، عسکری پس منظر اور خارجہ پالیسی میں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Read Comments