سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اِضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 57 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 713 روپے تک پہنچ گئی، جس سے زیورات کی خریداری کرنے والے شہریوں پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 18 ڈالر پر جا پہنچا۔
واضح رہے گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس میں فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہونے کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے ہوگئی تھی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی معاشی غیر یقینی صورت حال کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
