پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ قیمتیں جانیے
پاکستان میں آج پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 315 روپے 80 پیسے ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 360 روپے 6 پیسے مقرر ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے یومیہ تعین کے تحت گزشتہ شب ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے کی کمی گئی۔
اس سے قبل ملک بھر میں فی لیٹر پیٹرول 316 روپے 15 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پرانی قیمت 354 روپے 35 پیسے تھی۔
واضح رہے کہ اوگرا پاکستان کا خودمختار ادارہ ہے جو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول، ڈیزل، اور مٹی کے تیل کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔
اس سے پہلے اوگرا کی جانب سے پاکستان میں ہفتہ وار بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مقرر کی جا رہی تھیں لیکن حکومتِ پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد طے کی جائیں گی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاننے کے لیے آج نیوز کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔