دنیا کی سب سے مہنگی اور خوبصورت 10 فلک بوس عمارتیں
عمارتیں آسمان چھو رہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی قیمتیں بھی۔ دنیا میں اسکائی اسکریپربنانے کی دوڑ ہے۔ آپ کو ایسی ہی دس سب سے مہنگی اور فلک بوس عمارتیں دکھا رہے ہیں۔
دی انتیلیا
بھارتی بزنس کی معروف شخصیت مکیش ڈی امبانی نےذاتی رہائش کیلئے 2006 میں 27 منزلہ انتیلیاممبئی میں تعمیر کرایا۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین ذاتی رہائش گاہ ہے جس کی تعمیر ی لاگت 1 بلین ڈالر ہے، یہ ریکٹر اسکیل پر 8کی شدت تک زلزلہ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
کنگڈم سینٹر
یہ شاہی قلعہ 2002 میں ریاض میں ایک بلین ڈالرز سے تعمیر کیا گیا، اس کی لمبائی 990 فٹ ہے، اس کی دوسری منزل پر امنگ مال، بینک اور خواتین کیلئے مسجد قائم ہے ، اس کے علاوہ اس میں ہوٹل، آفس ، اپارٹمنٹس اور 184 فٹ اونچائی پر ایک پل بھی قائم ہے
برج خلیفہ
2004 سے 2009 تک زیر تعمیر رہنے والے برج خلیفہ کی لاگت 5.1 بلین ڈالر ہے، یہ دنیا کے بلند ترین ٹاورز ہیں جن کی لمبائی 2717فٹ ہے ، یہاں 8 ہوٹل اور اس کے علاوہ رہائشی فلیٹس ، آفس قائم ہیں۔
یورپین سینٹرل بینک
2013 میں جرمنی میں یہ بینک تعمیر ہوا اس کی لاگت 25.1 بلین ڈالرزہے۔ ان جڑواں عمارتوں میں یورپین بینک کے ہیڈ کوارٹرز قائم ہیں۔
گلاس شارڈ
لندن میں 2012 میں تعمیر ہونے والی اس بلند عمارت کی لاگت 1.5 بلین ڈالرز ہے۔یہ برطانیہ کی بلند ترین عمارت ہے ، اس میں بزنس اسکول، دکانیں کلینک، آفس ، ہوٹلز اور رہائش کیلئے فلیٹس قائم ہیں۔
تائے پی 101
2004 میں تائیوان میں تائے پی 101 تعمیر کیا گیاجس کی لاگت 1.8 بلین ڈالرز تھی۔ اس عمارت میں 87 سے 92 منزل تک ایک دائرہ قائم ہے جس کا رنگ سونے جیسا گولڈن ہے علاوہ ازیں اس میں ہوٹل ، دکانیں، اور آفس قائم ہیں۔
پلازو کسینو
پلازو کسینو 2007 میں اٹلی میں تعمیر کیا گیا تھا جس کی لاگت 2.05 بلین ڈالرز تھی۔اٹلی کے ماہر تعمیرات نے اس ہوٹل کی تعمیر ایک کسینو کلب جیسی کی تھی۔
پرنسس ٹاور ہاؤس
پرنسس ٹاورہاؤس 2012 میں دبئی میں تعمیر کئے گئے تھے جن کی تعمیری لاگت 2.17 بلین ڈالرز تھی، اس میں اعلیٰ معیار کے 763کمرے قائم ہیں، اس کے علاوہ دکانیں ہیں۔
وینٹین ہوٹل، مال
یہ مال 2005 میں مکاؤمیں قائم کیا گیا تھا جس کی مجموعی لاگت 2.4 بلین ڈالرز تھی ۔ اس مال کے درمیان میں ایک مصنوعی دریا قائم ہے جہاں مختلف دکانیں موجود ہیں۔
ورلڈ ٹریڈ سینٹر
3.8 بلین ڈالر کی لاگت سے نیو یارک میں تیار کیا جانے والا ورلڈ ٹریڈ سینٹر آج دنیا بھر میں اپنے 11 ستمبر سانحے کی بدولت جانا جاتا ہے۔ یہ ٹاور 100 منزلہ تھا اور اس کی چھت سے دنیا کا خوبصورت نظارہ کیا جاتا تھا ۔
بشکریہ ٹیک انسائیڈر
