سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے جدہ ایئرپورٹ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حکام سے پی آئی اے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے معاونت کی درخواست کی ہے۔
عید کے موقع پر ٹریفک حادثات نے کئی گھرانوں کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کردیا۔ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ توہین آمیز واقعے کے ماسٹر مائنڈ شیخ رشید ہیں، انہوں نے جدہ کے ہوٹل میں سازش تیار کی، گرفتاری کا خوف نہیں تو ضمانت کیوں کروا رہےہو؟
وزیراعظم سے لاہور میں سابق و موجودہ سول انتظامیہ کے افسران نے ملاقات کی جس میں افسران نے وزیراعظم کو گورننس، انتظامی امور اور پالیسیوں نفاذ کےحوالے سےآگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل اوسی پر کوٹلی اور ڈنگی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعینات فوجی جوانوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راناثنا اللہ نے میرے خلاف 9 شہروں میں مقدمات درج کرائے ہیں، بتائیں کس شہر میں گرفتاری دوں، جیل ہماری سسرال اور ہتھکڑی محبوبہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید کی خوشیوں اور مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بھی تیل کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔