Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

پنجاب میں عید کے موقع پر مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

عید کے موقع پر ٹریفک حادثات نے کئی گھرانوں کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کردیا۔ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔
شائع 03 مئ 2022 08:26pm
ٹریفک حادثات نے کئی گھرانوں کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کردیا۔  فوٹو — فائل
ٹریفک حادثات نے کئی گھرانوں کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کردیا۔ فوٹو — فائل

عید کے پہلے روز تیز رفتاری کے باعث پنجاب کے شہروں میں مختلف ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق عید کے موقع پر ٹریفک حادثات نے کئی گھرانوں کی خوشیوں کو غم میں تبدیل کردیا۔ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 7 مسافر زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 2شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ننکانہ صاحب کے علاقے مانگٹا نوالہ میں تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں بطی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

ادھر وزیر آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سڑک پر کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی، واقعے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ عبد اللہ نامی مقتول نوجوان چھٹی جماعت کا طالب علم اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

اس کے علاوہ چشتیاں میں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 12سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے جنیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

punjab

traffic accident

Eid 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div