Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

وزیر اعظم کا معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا عہد

وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد قوم سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ ملک کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔
اپ ڈیٹ 03 مئ 2022 02:29pm
وزیر اعظم  جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ___ فوٹو ریڈیو پاکستان
وزیر اعظم جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ___ فوٹو ریڈیو پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو درپیش بے پناہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے تصور کے مطابق ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، پاکستان کو عظیم قوم بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد قوم سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ ملک کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کی جاتی عمرہ مسجد میں نماز عید ادا کی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس کے بعد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ دیگر نمازیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

Shehbaz Sharif

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div