آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمرجاویدنے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کر کے پاکستان کے لئے اعزاز حاصل کرنےپرمبارک باد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ محمد وسیم باکسر جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے۔
باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے باکسر محمد وسیم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران باکسر محمد وسیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم جیسے باصلاحیت لوگ ملک کا فخر ہیں۔آپ جیسے باصلاحیت اور مثبت توانائی کے حامل نوجوانوں کو سپورٹ کریں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محمد وسیم باکسر جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے۔ ہم نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کےلئے موجود ہیں۔ محمد وسیم نے اپنی کامیابی کو کشمیر کے نام کر رکھا ہے۔
COAS met boxer Muhammad Waseem at his office. Congratulated him for the recent achievement bringing honour for the country. “Talent like you is our pride, we are here to support youngsters like you having potential and positive energy”, COAS. pic.twitter.com/2sweNyY1AH
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 18, 2019
Comments are closed on this story.