وزیراعظم نے کہا کہ چین سے دوستی جاری رہے گی، سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک، برطانیہ، ایران اور ترکی کے ساتھ تعلقات بہتر کریں گے جبکہ امریکا کے ساتھ برابری کے تعلقات استوار کرنا ہوں گے۔
عمران خان نے ملک بھر میں اتوار کو نمازِ عشا کے بعد پر امن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہرنکلوں گا، سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں مگر ان کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک پر بیرونی طاقتیں اثرانداز ہوتی ہیں، میں نے فیصلہ کیا کہ اقتدار میں آیا تو ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہوگی جوکہ ہمارے مفادات پر مبنی ہوگی۔