Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عوام الیکشن کی تیاری کریں، مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ٹکٹس دیں گے: عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کو الیکشن کی تیاری کرنے ...
شائع 05 اپريل 2022 07:17pm
وزیراعظم عمران خان۔  فوٹو — اسکرین گریب
وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوئے ان سب کو ٹکٹس دیں گے۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی، ہمارے غدار ان کے ساتھ مل گئے، زیادہ تر لوگوں کو اس سازش کا علم نہیں تھا، لیکن جنہوں نے اچکنیں سلوائی ہوئی تھیں ہم الیکشن میں جاکر انہیں سبق سکھائیں گے جس سے ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوگی، عوام الیکشن میں بیرونی سازش کاحصہ بننے والوں کو مسترد کردیں۔

عمران خان نے کہا کہ تھری اسٹوجز کی دولت پاکستان سے باہر پڑی ہے، جن کا پیسہ باہر ہے وہی یہی کہیں گے بیگرز آر ناٹ چوزرز، تم غلامی کرو گے ہم کسی کے سامنے نہیں جھکتے، یہ ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کررہے ہیں، ضمیر خرید کر لوگوں کو بند کیا ہوا ہے اور ضمیر فروشی کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی حکومت گرانا چاہے تو 10،15 ارب روپے میں حکومت گرادے، ہم ان غداروں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے کیونکہ جب تک انہیں عبرتناک سزائیں نہیں دیں گے یہ جمہوریت کا سودا کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کارکنوں کو دارالحکومت ایف نائن میں روزانہ مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا آپکا فرض ہے، غداری کے خلاف نہیں کھڑے ہوئے تو نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی اور شفقت محمود آپ لاہور میں روزانہ احتجاج کروائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 3ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا، کارکنان کوالیکشن کی تیاری کی ہدایت کرتاہوں، اس مرتبہ سوچ سمجھ کرنظریاتی لوگوں ٹکٹ دیں گے اور اس بار فیصلہ کیاکہ اب ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے کیونکہ ان غلطیوں سے بڑی سزا بھگتنا پڑی ہے۔

imran khan

punjab

Governor House

speech

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div