Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'میں اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرنے جارہا ہوں، خدا سے دعا ہے کہ۔۔۔'

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2020 07:12am

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب بند معیشت کو کب کھولنا ہے، یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں معیشت کو کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرنے لگا ہوں اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ درست فیصلہ ہو، لیکن یہ میری زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ سازی کے لیے ایک نئی ٹاسک فورس یا کونسل کا قیام عمل میں لانے جا رہے ہیں جس میں بہترین ڈاکٹرز اور کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔

امریکی صدر نے اس سلسلے میں طبی عملے کے فیصلے کو سب سے اہم اور کونسل میں دونوں جماعتوں کو یکساں نمائندگی دینے کا اعلان کیا، جس سے انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک تاریخ دیکھ رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ہم کسی حتمی تاریخ تک فیصلہ کر سکیں گے لیکن ہم اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جب تک ہمیں یہ پتہ نہ چل جائے کہ ہم کب تک صحتیاب ہوں گے، کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم دوبارہ سے پیچھے کی طرف چلے جائیں اور شروع سے ہمیں چیزوں کا آغاز کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ رواں سال نومبر میں امریکی الیکشن شیڈول ہیں اور اسی کی مناسبت سے انہیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند معیشت کو چلانے کے لیے چند اہم فیصلے کرنے ہیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں لوگ بڑے پیمانے پر ملک میں بیروزگار ہوئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div