دنیا کے بڑے شہر آبادی بڑھنے سے نہیں، ناقص منصوبہ بندی سے تباہ ہوتے ہیں۔ لندن، نیویارک، ٹورنٹو اور دبئی بھی ہجرتوں کے مراکز ہیں، مگر وہاں حکمران سڑکوں، اسپتالوں، اسکولوں، رہائشی منصوبوں اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرتے ہیں۔ کراچی میں بدقسمتی سے ایسا کبھی سنجیدگی سے نہیں کیا گیا۔
برکینا فاسو کے شہریوں نے برسوں تک دہشت گردی، معاشی بدحالی اور سیاسی بدعنوانی کا سامنا کیا۔ ایسے میں ابراہیم تراورے نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ نہ صرف ملک کو بیرونی طاقتوں کے شکنجے سے آزاد بلکہ اندرونی طور پر بدعنوان نظام کا بھی خاتمہ کریں گے۔
سائبر کرائم کا دائرہ کار بہت وسیع ہے۔ اس میں مالی فراڈ، ڈیٹا چوری، ہراسانی، شناخت کی چوری، جعلی ویب سائٹس، میل ویئر، فشنگ ای میلز اور یہاں تک کہ ریاستی اداروں پر حملے شامل ہیں۔