Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نیپرا نے بجلی ایک روپے 82پیسے مہنگی کردی،نوٹیفکیشن جاری

اپ ڈیٹ 21 نومبر 2019 04:39pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:غریب عوام پر مہنگائی کا پھر بم گرا دیا گیا ۔ نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے مہنگی کردی۔  بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 بجلی صارفین کی جیب پر پھر ڈاکا ڈالا گیا،  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دسمبرکے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کرسکیں گی جبکہ لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div