Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

موسم کی خراب صورتحال،پی آئی اے کی مختلف پروازیں  تاخیر کا شکار

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2019 11:22am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث پی آئی اے کی مختلف پروازیں  تاخیر کا شکار ہیں،مدینہ سے ملتان، لاہور، فیصل آباد، کراچی اور اسلام آبادکی پروازوں میں کئی گھنٹے تاخیر ہو گئی ۔

پاکستان میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے مدینہ میں پی آئی اے کے طیاروں کی آمد تاخیر کا شکار ہو گئی۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق مدینہ سے ملتان کی پرواز پی کے 716 کی روانگی میں 11 گھنٹے کی تاخیرہو گئی

 مدینہ سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 718 کی روانگی میں 12 گھنٹے ، لاہور کی پرواز پی کے 748 کی روانگی میں 9 گھنٹے ، کراچی کی پرواز پی کے 744  میں 12 گھنٹے اور اسلام آباد کی پرواز پی کے 714  کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

 شیڈول میں تاخیر کے باعث  مسافروں کو ہوٹل اور کھانا فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ  پی آئی اے کا مدینہ منورہ میں موجود عملہ مسافروں کی مکمل دیکھ بھال میں مصروف ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div