Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد22 ہوگئی

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2020 11:14am
فائل فوٹو

کراچی :سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، اسلام آباد سے کراچی آنے والے شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھرمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد 22ہوگئی۔

  کراچی میں کورونا وائرس نہ روکا جاسکا ،وائرس میں تیزی سے اضافہ اور عوام پر خوف مسلط ہے،سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، اسلام آباد سے کراچی آنے والے 54 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہوگئی  جبکہ سندھ میں مثاثرین کی تعداد 16ہوچکی ہے، جن میں 15مریض کراچی میں ہیں، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 اورکوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

 کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے ٹیسٹ مثبت آئے انہیں آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے اہلخانہ اور ان سے میل جول رکھنے والوں کے بھی ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔

 محکمہ صحت کے مطابق رپورٹ ہونےوالے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ  دیگر کا علاج جاری ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہےکہ عوام اپنےطور پر بھی احتیاطی تدابیراختیار کریں، اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں، اور باہر نکلتے وقت صفائی کے ساتھ تمام احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

  سندھ سرکار کے حفاظتی اقدامات دعوؤں اور بیانات میں توموجودہیں لیکن اسپتالوں میں موجودنہیں۔

دوسر ی جانب سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div