Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

تراویح پڑھاتے ہوئے نوجوان قاری صاحب انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 28 مئ 2019 12:35pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای کی جامع مسجد غوثیہ میں تراویح پڑھاتے ہوئے قاری صاحب انتقال کرگئے۔

نوعمر قاری صاحب نے شبِ معراج کے موقع پر حافظ کی سند حاصل کی اور کل اعتکاف میں بیٹھنے کے بعد تراویح پڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مسجد انتظامیہ نے قاری صاحب کی خواہش کو قبول کرتے ہوئے انہیں تراویح کی آخری 4 رکعت پڑھانے کی اجازت دی۔

17 سالہ قاری حافظ صفی اللہ بن شفاعت اللہ آخری رکعت میں جب قعدہ اخیرہ میں بیٹھے تو اسی دوران وہ اچانک سلام پھیرنے سے قبل مصلے پر لیٹ گئے اور ان کی روح پرواز کرگئی۔

انہیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ ان کا انتقال اسی وقت ہوگیا تھا۔

safi

ان کی نماز جنازہ بعد نمازِ فجر اسی مسجد میں ادا کی گئی، جس میں کئی معروف دینی شخصیات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قاری صفی اللہ کو ذکر باری تعالیٰ اور درود و سلام کی صداؤں میں پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div