مٹھی کے سول اسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا
تھرپارکر:مٹھی کے سول اسپتال میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، رواں ماہ میں غذائی قلت اور وبائی بیماریوں سے مرنے والوں کی تعداد سینتالیس ہو گئی۔
تھرپارکر کے واحد سول اسپتال مٹھی میں آج بھی ایک بچہ دم توڑ گیا، جس کے بعد رواں ماہ کے ابتدائی پندرہ روز میں خوراک کی قلت،گیسٹرو اور ڈائریا سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عمرکوٹ میں بھی قحط اور بیماریوں سے اب تک ستائیس بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد تھرپارکر اور عمرکوٹ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چوہتر ہوگئی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔