سندھ اسمبلی میں گٹر سیاست عروج پر

شائع 15 جنوری 2016 02:07pm

sindhasebly_image
کراچی : سندھ اسمبلی میں گٹر سیاست عروج پر رہی، ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے گٹر کی بدبوپرسیاست کررہی ہے ، مسائل حل نہیں کرسکتی تو مستعفیٰ ہو جائے۔

صوبہ سندھ میں گٹرسیاست کو حکومت مخالف جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی چال قراردے دیا ہے، قائد حزب ا ختلاف خواجہ ا ظہارکا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے دوسرے کو مورود الزام ٹھرا رہی ہے۔

مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ گٹرکی بدبو پرسیاست کرنے کے بجائے حکومت سندھ مستعفیٰ ہو جائے ۔ ارکان ا سمبلی نے صحت وصفائی کے ناقص انتطامات کا ذمہ داروزیربلدیات اورحکومت سندھ کو ٹہرایا۔ سندھ اسمبلی کے ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت کو لوٹ مارسے فرصت ہو گی تو عوامی مسائل پر توجہ دے گی۔ ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی اداروں کے بااختیار بنانے کا
بھی مطالبہ کیا۔