شمالی وزیر ستان :ستر شرپسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے
شمالی وزیرستان میں ستر سے زائد شدت پسندوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال کر حکومتی رٹ تسلیم کرتے ہوئے پ±رامن رہنے کے عزم کااظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کی کامیاب کارروائیوں کے بعد ا±ناسی شدت پسندوں نے حکومت کی رٹ کوتسلیم کرلیاہے اور مزید شدت پسندی کی کارروائیوں سے کنارہ کشی اختیارکرتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرایجنسی اور کرم ایجنسی میں کئی شدت پسند پولیٹیکل انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔