کلفٹن:پولیس مقابلہ،تین ڈاکو گرفتار
کراچی :کلفٹن میں پولیس مقابلے کے بعد تین ڈا کوگرفتار،تینوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا، پچاس سے زائد واردتوں کا اعتراف، نقدی اور موٹرسایئکل بھی برآمد کرلی گئی۔
کلفٹن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت گروپ کے تین کارندوں کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزمان نے پچاس سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کلفٹن ،گزری،بوٹ بیسن،درخشاں کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔
دوران ڈکیتی ملزم عمران نے ایک ڈاکٹرکو بھی قتل کیا تھا جس کی وہ سات سال قید کاٹ کر آیا تھا، ملزمان کے پاس سے تیس ہزارنقدی لیڈیزپرس اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گیے۔ایس ایس پی احمد حیات کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھرکورنگی پولیس نے ایک نوجوان کے قتل کے الزام میں چارافراد کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ہونے والوں میں مقتول کی بیوی اور سالہ بھی شامل ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔