لاہور:پولیس کارروائی،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
لاہور :لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برامد کرلیا، پولیس نے چار اسلحہ اسمگلرز اور چھ اسلحہ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور میں سی سی پی او لاہور امین ونس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنہ پولیس نے کاروائی کرتے غیر قانونی طور پر لاہور لائی جانے والی ایک سو تیس رائفلیں تینتیس ہزار گولیاں اور پستول برامدکر لی ہیں۔
کاروائی کے دوران چار اسلحہ ا سمگلرز تجمل حسین، شاہد اللہ، دلاور اور صابر کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر چھ اسلحہ ڈیلرز حاجی خان، شہر گل، مبشر حسین، زوہیب حسن اور رانا عادل کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
سی سی پی او امین ونس کا کہنا تھا کہ ملزمان علاقہ غیر سے اسلحہ لا کر جرائم پیشہ افراد کو سپلائی کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ شہر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔