کنگنا رناوت کامیڈی فلم بنانے کی خواہشمند

شائع 07 مئ 2017 03:37pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کنگنا رناوت نے اسی ہفتے فلم 'منی کارنیکا: دی کوئن آف جھانسی' کا پوسٹر لانچ کیا اور ساتھ ہی ایک اعلان بھی کر دیا کہ اب وہ فلمیں بنائیں گی اور تو اور وہ ایک کامیڈی فلم بنانا چاہتی ہیں۔

خیال تو اچھا ہے لیکن آن سکرین اور آف سکرین 'انتہائی انٹینس' کردار نبھانے والی کنگنا کامیڈی فلمیں بنائیں گی بات لوگوں سے شاید ہی ہضم ہو۔

بہرحال کنگنا کی اداکاری کی صلاحیتوں سے انکار نہیں انہوں نے مختلف کرداروں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے اور امید ہے کہ کامیڈی میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کے جھنڈے گاڑیں گی۔

بشکریہ بی بی سی اردو