پلکوں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کا زبردست تیل
خواتین ظاہری خوبصورتی کو لے کر ہمیشہ بہت فکر مند رہتی ہیں خصوصاًبالوں کو لے کر خواتین نت نئے تجربات کرتی رہتی ہیں، بالوں کا گھنا خوبصورت ہونا ہر خاتون کاخواب ہے اب چاہے وہ بال سر پرہویا آنکھوں پر(پلکیں) انہیں خوبصورت دیکھنا ہر خاتون کی دلی خواہش ہے۔
اس جستجو میں وہ مارکیٹ سے مہنگے ترین پروڈکٹس خریدنے سے بھی گریز نہیں کرتیں، اور نت نئے تجربات ان کے مسائل میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا انوکھا تیل بنانے کا طریقہ بتائیں گے جو بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر لمبا ،گھنا،چمکدار اور خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوگااور اس تیل کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔
اجزاء
کیسٹر آئل: 5 ٹیبل اسپون
بادام یا کھوپرے کا تیل:5 ٹیبل اسپون
ترکیب
دونوں تیلوں کو آپس میں ملا کر اچھی طرح مکس کریں ،پھر اسے اپنے سر کی مانگ(جڑوں) سے لے کرسروں تک لگائیں،اسی ترکیب سے تیل کو اپنی پلکوں اور بھنووں پر بھی لگائیں۔
اس تیل کو رات سونے سے قبل لگائیں اور رات بھر لگا رہنے دیں ،صبح اٹھ کر پانی سے دھولیں ،چند ہی دنوں میں آپ کو بہترین نتائج ملنا شروع ہوجائیں گے۔
یہ تیل نہ صرف بالوں کو گھنا اور لمبا کرتا ہے بلکہ جراثیم کش بھی ہے،جبکہ اس میں موجود کیسٹر آئل فنگس کو بڑھنے سے روکنے میں بے حد موثر ہے۔
نوٹ:یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیں
Thanks to: healthytipsworld.net

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔