اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ
اسلام آباد:اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ستائیس مخصوص نشستوں پرانتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، ستائیس نشستوں کیلئے باسٹھ امیدوارمد مقابل ہیں۔
میٹروپولٹین کی ستائیس نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح نو بجے ہواجو بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، مجموعی طورپر تین سو بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں۔ خواتین کی نشستوں کیلئے سبز، مزدورنشست کیلئے خاکی، نوجوانوں کی نشست کیلئے ہلکاگرے اورغیرمسلم کیلئے سفید رنگ کے بیلٹ پیپراستعمال کئے جارہے ہیں۔
ٹیکنو کریٹس کی نشست کیلئے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر ہے، پچاس چیئرمین میڑوپولٹین کی ستائیس نشستوں پرامیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔