واشنگ مشین کے اشتہار پر نوازالدین کی خود ہی 'دھلائی' ہو گئی
الیکٹرک مصنوعات بنانے والی مشہور کمپنی’کین وڈ‘ ان دنوں اپنے اشہتارات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سرگرم ہے، اشہتارات میں نوازالدین اور عائشہ خان کی کیمسٹری سے لوگ بیحد لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ان اشتہارات کو جہاں لوگوں کی جانب سے پزیرائی حاصل ہو رہے ہے وہاں چند لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔
حالیہ اس کمپنی نے اپنی نئی واشنگ مشین متعارف کروائی ہے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایک مزاحیہ اشتہار بنایا ہے۔ مگر اس بار ان کا اشتہار متناذع ہونے کے باعث ان کے لئے مشکل کا باعث بن گیا۔
اشہتار میں دیکھایا گیا کہ نوازالدین اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک بیحد خوشگوار ماحول میں بیٹھے پاپ کارن کھا رہے ہیں ، ایک دوست کی جانب سے پوچھے گئے سوال ( بھابھی کہاں ہیں ؟ ) پر نوازالدین نے بتاتے ہیں کہ انہیں سخت رویہ پسند نہیں اور گزشتہ رات ان کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہو گیا جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کی 'دھلائی' کر دی۔
یہ بھی پڑھیئں : نوازالدین اورعائشہ خان کےاشتہار نے ایک بار پھر دھوم مچادی
اس پر ان کے دوست ہکا بکا رہ جاتے ہیں اور اچانک ایک دوست نرم انداز میں کہتا ہے ( السلام علیکم بھابھی) جس پر اچانک نوازالدین صدیقی ہر بڑا جاتے ہیں اور پاپ کارن سے بھرا برتن گر جاتا ہے اور وہ اپنے دوستوں کو کہتے ہیں کہ ( ایسا مزاق مت کیا کرو میری سانس رک جاتی ہے) جس پر ان کے دوست بے تحاشہ ہنسنے لگتے ہیں۔
اس اشہتار میں ظنز و مزہ کا عنصر ضرور شامل تھا مگر اس سے لوگوں کی دل آزاری بھی ہوئی جس پر کمپنی نے پاکستانی ناظرین کے لیے بنائے گئے واشنگ مشین کے متنازع اشتہار پر معذرت کرلی۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ' کین وڈ کے واشنگ مشین کے اشتہار کی وجہ سے صارفین کو پہنچنے والی تکلیف پر کمپنی معذرت خواہ ہے'۔
بیان میں یہ بات تسلیم کی گئی کہ اپنی کریئٹو ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ اشتہار پر کمپنی مکمل طرح سے غور کرنے میں ناکام رہی،اور ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری جانب سے کیا گیا فیصلہ غلط تھا۔
واضح رہے کہ کمپنی نے اشتہار کی ویڈیو کو سوشل میڈٰیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد معزرت کی، اور درخواست کی کہ اس اشتہار کو مزید سوشل میڈیا پر نہ پھیلایا جائے۔
:اشتہار دیکھئے

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔