ایلوویراکے جوس کے 7 غیر یقینی فائدے

اپ ڈیٹ 10 مئ 2017 10:03am

juice3

ایلوویرا کے پودے میں قدرت نے مختلف بیماریوں کی شفاء رکھی ہے ،اس کے پتوں کا جیل اپنے اندر بیش بہا   فائدے رکھتا ہے،اس کے علاوہ ایلوویرا کا جوس بھی بے حد فائدے مند ہے۔

یہاں ایلوویرا کے جوس کے7  فائدے بیان کیے جارہے ہیں۔

٭ایلوویرا کا جوس اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے،یہ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور غذا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے،اس کے علاوہ یہ جسم کے مختلف اعضاء جیسے کڈنی اور لیور وغیرہ کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔

٭ایلوویرا کا جوس وزن کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے،اس کے علاوہ یہ معدے میں موجود تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔

٭یہ جادوئی جوس  کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے،جو بڑی عمر کے افراد کیلئے بے حد فائدے مند ہے،اس کے علاوہ یہ   خون میں گلوکوز کی مقدار   کو  متوازن رکھتا ہے۔

٭زخم کو  قدرتی طور پر جلدی بھرنے کیلئے  یہ جوس   بہترین ہے ،اس کے استعمال سے    نہ صرف زخم جلدی بھر جاتے ہیں بلکہ درد میں بھی آرام آتا ہے۔

٭ایلوویرا کا جوس  وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے ،یہ  وٹامن بی 1،بی2،بی3،بی6،بی12 اور فولک ایسڈ فراہم کرتا ہے ،اس کے علاوہ یہ مختلف منرلز جیسے کیلشئیم ،کلورین ،آئرن اور میگنشئیم حاصل کرنے کا  بھی بہترین ذریعہ ہے۔

٭یہ جو س خون کو صاف کرنے کے ساتھ   بیکٹریا   کا خاتمہ کرتا ہے ،جس سے چہرے پر موجود ایکنی اور داغ دھبوں کا صفایا ہوجاتا ہے ،اور جلد پہلے سے زیادہ صحت مند ہوجاتی ہے۔

٭خواتین اس میں زیادہ کشش اس لیے محسوس کرتی ہیں  کہ   یہ جلد کے ساتھ بالوں کیلئے بھی بے حد فائدے مند ہے،یہ بالوں کی نشوونما بڑھاتا ہے اور انہیں  نمی فراہم کرتا ہے جبکہ یہ بالوں کا پی ایچ لیول بھی برقرار رکھتا ہے۔

نوٹ:یہ تحریر محض معلومات عامہ کیلئے ہے اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں