مشہور اداکارہ ایک بار پھر شادی کرنے کی خواہشمند

شائع 10 مئ 2017 08:33am

meera1

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  میرا  کی یہ خوبی ہے کہ وہ چاہے فلموں میں کام کررہی ہوں یا نہ کررہی ہوں لیکن خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں،آئے روز ان کا کوئی نہ کوئی اسکینڈل منظر عام پر آتا رہتا ہے جس کی وجہ سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔

اب ان کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے آخر کار   گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا ،جی ہاں آپ نے بالکل صحیح پڑھا ،لولی وڈ کی  حسینہ  بہت جلد تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور ان دنوں  اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق   میرا چاہتی ہیں کہ ان کی شادی لاہورکے علاقے ڈیفنس میں قائم ان کے گھر میں ہو  اور صرف  خصوصی مہمان اس  تقریب میں شریک ہوں۔

ان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے شادی کے کارڈز تقسیم کردئیے جائیں گے،جبکہ ساتھ ہی گھر کی تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے ،میرا نے سختی سے اپنے گھر والوں کو ہدایت کی ہے کہ  شادی کےحوالے سے کوئی بھی تفصیل باہر نہیں جانی چاہیئے ،یہ بات یقینی ہے کہ شادی گھر پر ہی ہوگی لیکن میرا نے فائف اسٹار ہوٹل بھی  بک کروایا ہے،جبکہ ان دنوں وہ شادی کے زیورات اور لباس منتخب کرنے میں مصروف ہیں،میرا کی شادی کیونکہ ایک حساس معاملہ ہے لہٰذا انہوں نے منگنی کی تقریب بھی بہت بڑے پیمانے پر نہیں کی تھی  اس لیے کوئی نہیں جانتا وہ کس سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ میرا نے اپنی پہلی شادیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نے ان کے پرانے تعلقات  پر بہت  سوالات کیے لہٰذا انہوں نے اس بار   شادی کے حوالے سے کچھ بھی  نہیں بتایا ،انہوں نے کہا کہ "میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار  میں کسی کو اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں بتاؤں گی"۔

ذرائع کے مطابق   اس سے قبل   میرا کے بارے میں یہ افواہیں  گردش کرتی رہی تھیں کہ انہوں نے شیخ عتیق  اور کیپٹن نوید  کے ساتھ شادی کی ہے،لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس بار 'میرا کا دل 'کس  نے چرایا ہے۔