پاؤں کے ان حصوں پر 7 سیکنڈ کا مساج آپ کو ہر قسم کے درد سے نجات دلا سکتا ہے

شائع 10 مئ 2017 10:01am

feet

پاؤں انسانی جسم کا اہم حصہ ہوتے ہیں ،ہمارے پاؤں میں 21 ایسے پوائنٹس موجود ہوتے ہیں جن پر مساج کرکےآپ جسم کی کسی بھی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، آج ہم آپ کو   ان اہم پوائنٹس کے متعلق بتائیں گے جن پر مساج  کرکے آپ آرام محسوس کریں گے۔

٭خیال رہے کہ  مساج کرنے سے قبل پاؤں  کو تھوڑا گرم کرنا ضروری ہے  ، اس کیلئے کمرے میں  ایک چکر لگائیں ،اس کے علاوہ دونوں پاؤں کے انگوٹھوں پر  ایک سے زائد بار کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔

٭اب اپنے دونوں پاؤں پرہلکے  ہاتھ سے مالش کریں  اور  ہر پوائنٹ   کو تین سے سات سیکنڈ   کیلئے دبائیں  اب انگوٹھے سے لے کر ایڑی تک   پاؤں کو ہلکا ساگھمائیں۔

٭ اب آپ کو پتہ چل جائے گا   کہ وہ کون سے پوائنٹس ہیں جن پر مساج کرنا ہے ،اپنے پاؤں کے وہ حصے جہاں آپ کو درد محسوس ہورہا ہو  انہیں انگوٹھے سے دبائیں  لیکن یہ تمام عمل  بہت کم دورانیے پر مشتمل ہونا چاہئے صرف چند سیکنڈز،آپ محسوس کریں گے   کہ آپ کے درد میں کمی آئی ہے۔

یہاں مساج کرنے کے کچھ طریقے بتائے جارہے ہیں جو آپ کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

یہاں دائیں اور بائیں پاؤں  کو 5 زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور 4 لائینز  بنائی گئی ہیں ،ہر زون  جسم کے مختلف  حصوں  کیلئے مختص ہے۔

پہلا زون

جیسا کہ تصویر سے ظاہر ہے پاؤں کےہرایکٹیو  پوائنٹ کی اپنی ایک الگ پہچان ہے۔

دوسرا زون

دائیں پاؤں  کے اسپوٹس بائیں پاؤں سے مختلف ہوتے ہیں جیسے   بائیں  پاؤں پرمساج کرنے سے  آپ  زیادہ پرجوش محسوس کرتے ہیں۔

تیسرا زون

تصویر میں ظاہر کیے گئے پوائنٹس کا مطلب ہے  ان پر مساج کرنا لکھے گئے اعضاء کیلئے اچھا  ہوتا ہے۔

چوتھا زون

لیکن اس تصویر سے ظاہر  ہے کہ پاؤں کا یہ  حصہ   دونوں (دائیں اور بائیں )پاؤں پر مساج کرنے سے ایک ہی اعضاء پر فرق پڑے گا۔

پانچواں زون

آخری زون کے پوائنٹس کے مطابق  اس حصہ پر مساج کرنے سے    لکھے گئے  اعضاء پر آرام حاصل ہوتا ہے۔

 Thanks to: Brightside.com