عمر شریف  طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث آئی سی یو منتقل

شائع 11 مئ 2017 07:21am

umer2

لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار  اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف  کونمونیا  کے مرض میں مبتلا ہونے کے  باعث لاہور کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمر شریف کی حالات اچانک بگڑنے کے  باعث انہیں  نجی اسپتال کے آئی سی یو میں  رکھاگیا ہے۔

photo thaks to: APDP photo thaks to: APDP

واضح رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے عمر شریف کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی طنزو مزاح کا استاد مانا جاتا ہے۔

 عمر شریف نے اپنے   کیرئیر کا آغاز  فلموں میں اداکاری سے کیا اس کے علاوہ انہوں نے   اسکرپٹ بھی لکھے لیکن ان کی بے پناہ شہرت کی وجہ ان کے اسٹیج ڈرامے بنے جس میں ' بکرا قسطوں پر،اکبر اعظم ،بے بی سمجھا کرو' قابل ذکر ہیں۔