جگر کیلئے فائدہ مند اور نقصان دہ غذائیں
فائل فوٹوجگر انسانی جسم کا ایک اہم اورحساس عضو ہے ۔ اس میں 50 ہزار سے زائد کیمیائی تعاملات ہوتے رہتے ہیں۔ اس لئے اس سے وابستہ امراض بھی گنتی سے باہر ہیں۔
لیکن کچھ غذائیں بدل کر آپ اپنے جگر کو بہترین حالت میں رکھ سکتے ہیں۔ طبی ماہرین نے جگر کیلئے فائدہ مند اور نقصان دہ غذاؤں کی یہ فہرست بنائی ہے۔
٭ جگر کیلئے فائدہ مند غذائیں
دلیہ
دلیے میں موجود ریشے (فائبر) کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہےجو ایک جانب تو موٹاپے کو دور رکھتی ہے اور دوسری جانب جگر کو تندرست رکھتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ دن کا آغاز دلیے سے کیا جائے۔
شاخ گوبھی اور ہری سبزیاں
شاخ گوبھی ( بروکولی) اور دیگر ہری سبزیاں جگر کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک جانب تو یہ جگر پر اضافی چربی جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ ساتھ جگر کی حفاظت بھی کرتی ہے ۔ بھاپ میں پکائی ہوئی شاخ گوبھی بادام کے ساتھ کھائیں تو یہ جگر کیلئے بہت مفید ہوگی۔ شاخ گوبھی میں موجود کئی اجزا جگر کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔
کافی
دو تین کپ روزانہ کافی کا استعمال مرغن غذاؤں سے جگر کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرتا ہے۔ ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کافی جگر کے سرطان کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔
سبز چائے
سبزچائے اپنے اندر جادوئی تاثیر رکھتی ہے۔ اس میں ایک قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ کیٹاچن پایا جاتا ہے۔ سبز چائے جگر کے سرطان اور اس کی دیگر اقسام کو لاحق ہونے سے روکتی ہے۔ واضح رہے کہ گرم سبز چائے تاثیر میں بہتر ہوتی ہے۔
پانی کا استعمال
پانی جگر کیلئے مفید ہے ۔ یہ وزن کو قابو میں رکھتا ہے۔ ضروری ہے کہ پورا دن پانی کی واضح مقدار پی جائے اور میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس سے اجتناب کیاجائے۔
بادام
باداموں میں وٹامن ای کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جلد اور جگر کیلئے بہت مفید ہوتا ہے۔ یہ جگر کی چربی کو دور کرتی ہے اور فیٹی لیور مرض کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بادام دل کو قوی بناتےہیں۔
پالک
سبزپتوں والی سبزیوں کا استعمال نہ چھوڑیں اور ممکن ہو تو پالک کھانے کا عمل جاری رکھیں۔ پالک میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس گلوٹا تھائن موجود ہوتا ہے جو جگر کو طاقتور بناتا ہے۔
٭ جگر کیلئے نقصان دہ غذائیں
فاسٹ فوڈ اور مرغن غذائیں
فرنچ فرائز، برگرز، روغنی کھانے جگر کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ان کا بے تحاشہ استعمال جگر پر سوزش کی وجہ بنتا ہے۔ اگلی مرتبہ ان غذاؤں کو منہ بھر کر اور پیٹ بھر کر کھانے سے اجتناب کیجئے۔
میٹھی اشیاء
چینی اور میٹھی اشیاء سے اجتناب جگر کیلئے ضروری ہے۔ جگر زائد چینی کو چربی میں بدل دیتا ہے جو خود جگر پراور دیگر حصوں میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اسی لیے مٹھاس سے دوررہیں۔
نمک
ہمارے جسم کو تھوڑے بہت نمک کی ضرورت ہوتی ہے۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ نمک کی ذیادتی جگر کو متاثر کرتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ آپ نمک اور اس سے بنی اشیاء سے اجتناب کیجئے۔
بشکریہ webmd

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔