لیاری دستی بم حملے میں سات بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے
کراچی:کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملے کے نتیجے میں سات بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق بم حملہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی جانب سے کیا گیا۔
کراچی میں لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں دستی بم حملہ ہوا۔حملہ آوروں نے کلاکوٹ کے ایک محلے میں دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے،حملے میں سات بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔
بم حملے کے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی ہے،پولیس نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کرلیا،
ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق حملہ لیاری گینگ وار کے کارندوں کی جانب سے کیا گیاہے،ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔