ایران سعودی کشیدگی، پاکستان کا مدد کرنے کا فیصلہ

شائع 17 جنوری 2016 06:08am

pakistananna

اسلام آباد:سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی ختم کرانے کے لیے پاکستان نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعظم نوازشریف پہلے سعودی عرب اور پھر ایران جائیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری تناوٴ نے اسلامی دنیا کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ پاکستان کی اپوزیش جماعتیں بھی اپنی پریشانی کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ ان حالات میں وزیراعظم خود فعال کردار ادا کرنے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیر کے روز ریاض جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ہوگی۔

نوازشریف منگل کے روز تہران جائیں گے اور ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔